ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے بھارتی تفتیشی ٹیم ایف بی آئی کے اہلکاروں سے معلومات کے تبادلے کیلئے امریکہ روانہ ہوگئی ہے۔
ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق تین رکنی ٹیم میں مبئی انویسٹی گیشن برانچ کے سینیئر اہلکارشامل ہیں جوایف بی آئی کے ماہرین کیساتھ ممبئی دھماکوں کی تحقیقات کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کریں گے ۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل کمشنر پولیس دیون بھارتی کررہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ ممبئی دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی کی ٹیم کو اس کیس میں بطور گواہ عدالت میں پیش کیا جائے