زمیندار کے بیٹے نے باغ سے مالٹا توڑنے پر محنت کش کو قتل کر دیا‘ باپ بیٹا گرفتا ر
احمد یار (صباح نیوز) زمیندار کے بیٹے نے باغ سے مالٹا توڑنے پر فائرنگ کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باپ بیٹا گرفتار۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں محمد پور مہندی میں زمیندار چودھری محمد افضل کے بیٹے چودھری ذیشان نے باغ سے مالٹا توڑنے پر فائرنگ کرکے محنت کش وریام کو قتل کر دیا۔ اہل دیہہ نے باپ بیٹے کو فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔