مکرمی : ایوان اقتدار میں آنے والوں کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیدا ہونے والے گھمبیر حالات سے قوم واقف ہے ۔ دوران قومی انتخابات ووٹرز کی نافہمی کے نتیجے میں بننے والی حکومتوں کی روایتی بے حسی سے ناقص حکمت عملی صاٖف ظاہر ہورہی ہے ۔ ذاتی مفاد پرستی محدود سوچ منفی ذہنیت ذاتی رائے کو عوامی رائے پر غالب کرکے اجتماعی رائے کو بلڈوز کرنے کا سلسل جاری ہے۔ وطن عزیز کی آزادی کے 71 سال گزرنے کے باوجود نہ ہی پاکستان کو اقوام عالم میں باعزت باوقار مقام دیا نہ ہی پاکستانی عوام اپنے قدموں پر کھڑی ہوسکی لفظ قوم سے آج بھی ہم کوسوں دور ہیں کیونکہ قومیں جن اوصاف سے آراستہ ہوتی ہیں ہم آج ان سے محروم ہیں محرومی کی وجہ بھی ہمارے اپنے عمل غلط فیصلے اور ناقص حکمت عملی ہے ۔ اکہتر سال سے ہم پاکستانی بڑے فخر کے خود اپنے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں جس کا نتیجہ ہمیں غربت افلاس تمام ضروری سہولیات سے مکمل محرومی ،ظلم وجبر مہنگائی، سماجی ناانصافی، تعلیم امن وامان کی عدم دستیابی کی صورت میں مل رہا ہے ۔ قوم کو وفاداری کے جواب میں انتظار کی زحمت عطا کی جا رہی ہے ۔ یہ پاکستانی حکمرانوں کی کم عقلی، کم ظرفی یا انسانی دشمنی کہا جائے تو درست ہوگا۔ اور رہی بے چاری عوام اپنے اوپر ظلم کے بادل اپنے آپ برسانے والے ہم خود ہیں ۔اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال کر اپنا مستقل داغدار کرنے اور اپنے حقوق کو ووٹ کی تیلی کے ساتھ آگ لگانے اور پھر پانچ سال یا تو حکمرانوں کو ملامت کرنے والے ہم خود ہیں۔ میں نے ظلم کیا جوبرے شخص کو ووٹ دیا یہی جرم بیچاری عوام کر رہی ہے ۔ نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ قوم سنبھل سکی ہے نہ سنبھلنے کی پوزیشن میں ہے اور نہ ہی ایک باوقار، کامیاب اور خوددار قوم بن سکی ہے آج دنیا میں کوئی پاکستانیوں پر اعتماد نہیں کرتا، ملازمت کے سلسلہ میں جو لوگ بیرون ممالک جاتے ہیں انہی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں آخری درجے کی نوکری دی جاتی ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان کی حکومت کمزور ہے ۔ لہذا وہ ان سے بیگارلیتے ہیں۔ ہمارے اکثر حکمرانوں راتوں رات دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جاتے ہیں بدقسمتی ہے کہ جب بھی کسی مخلص حکمران نے پاکستانی عوام باالخصوص ملک کے غریب طبقے کو مضبوط کرنے محروم عوام کو ان کا حق دینے کی کوشش کی اسے راستے سے ہٹا دیا گیا یہ بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف سازش ہے۔ اللہ کرے اب میرا وطن خوب ترقی کرے آمین(شیخ اظہر انقلابی 03175572606راولپنڈی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024