لکی مروت کے جنگل میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 مطلوب افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
لکی مروت( صباح نیوز)پولیس نے لکی میانوالی روڈ پر پیر والاگائوں کے نزدیک دریائے کرم کے کنارے پر واقع جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران دو مطلوب افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے ۔