سوار محمد حسین نشان حیدر کا 46واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
جہانیاں (آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا 46واں یوم شہادت آج اتوار کو منایا جائے گا، ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سوار محمد حسین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سوار محمد حسین شہید18جنوری1949ءکو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔ وہ 3ستمبر 1966ءکو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔ 71ءکی پاکستان بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ سوار محمد حسین شہید 5 دسمبر 1971ءکو ظفر وال (شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے۔ 10 دسمبر 1971ءکو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔
سوار محمد حسین