پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کی جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہے: مجتبیٰ گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے چیئرمین بلاول بھٹو کے ملتان آمد کی خوشی میں دربار شاہ شمس تبریز پر دیسی گھی کے چراغ اور کینڈل لائٹ روشن کرنے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم سید مجتبیٰ گیلانی‘ ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ‘ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی‘ سابقہ ڈویژن صدر شعبہ خواتین شگفتہ حبیب‘ کشمیری ٹکٹ ہولڈر حفیظ بٹ‘ سٹی نائب صدور اﷲ بخش بھٹہ‘ منظور قادر قادری‘ شریف خان حمید‘ خلیل راں‘ ڈویژنل سیکرٹری ریکارڈز حاجی مشتاق انصاری‘ زونل سیکرٹری انفرمیشن ملک عمران جاوید سمرا و دیگر پارٹی عہدیداران اکبر عاربی‘ محمد اسلم بھٹی‘ تنویر حسین اعوان‘ ملک فیاض کمبوہ‘ ناصر چوہان‘ ہاشم خان بابر‘ چحامد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن اور جنوبی پنجاب کی عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب اور ان کی 15 دسمبر کو ملتان آمد کا بے چینی سے منتظر ہیں۔ جبکہ 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی خطاب کو سننے کیلئے عوامی سمندر امڈ آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’درگاہ شاہ شمس تبریز‘‘ پر پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ کے زیر اہتمام دیسی گھی کے چراغ اور کینڈل لائٹ روشن کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ایک لاکھ کارکنان کی شرکت کا ٹارگٹ عبور کرے گی۔ اس موقع پر ملک بشیر احمد‘ نوید الرحمن ہاشمی‘ سلطان خان‘ وقاص اختر خان‘ نذر اﷲ خان‘ ممتاز نعیم بھٹی‘ شیخ اعظم‘ سلیم طفیل قریشی‘ یٰسین جاوید‘ عمران شبیر‘ سلیم قریشی‘ شفیق انصاری‘ حاجی غلام حسین بھٹی‘ شہباز ڈوگر‘ ظہیر الدین علیزئی‘ امجد حسین‘ رانا اقبال و دیگر نے بھی شرکت کی۔