بی پی ایل کوالیفائر ٹو آج کھیلا جائے گا
ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج کو کوالیفائر ٹو میں کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔میچ شام 5 بجے شروع ہوگا۔ایلمنیٹر میں رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر کوالیفائر ٹو میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ کومیلا وکٹورینز سے ہوگا۔ کومیلا کوالیفائر ون میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس سے ہار گئی تھی۔ واضح رہے کہ کوالیفائر ٹو کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس سے نبرد آزما ہوگی۔ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔