لاہور ائرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائرپورٹ پرگذشتہ روز 9 پروازیں منسوخ اور16 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ جدہ جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 963۔جدہ سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 962۔کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 322 کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 145 کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 405۔کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404۔کویت سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 442۔شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413۔مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 710 منسوخ ہوئیں۔جبکہ ریاض سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 726 سوا چار گھنٹے۔اوسلو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 752 دس گھنٹے۔تہران سے آنے والی ایران ائیر لائن کی پرواز 1195 پچپن منٹ۔مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 747 دو گھنٹے دس منٹ۔لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز 757 پانچ گھنٹے پینتیس منٹ۔ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز 725 پانچ گھنٹے۔اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 652 دو گھنٹے انیس منٹ۔دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 623 سنتالیس منٹ۔تہران جانے والی ایران ائیر لائن کی پرواز 1194 ایک گھنٹہ چھ منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔