آواز سے اندازہ لگا کر ویڈیو گیم کھیلنے والا نابینا چیمپئن
لندن (نیٹ نیوز)معذوری کو مجبوری بنا لینا او رشوق کے راستے میں حائل کرنا اس نا بینا شخص نے نہیں سیکھا جس نے بینائی نہ ہونے کے باوجود صرف آوازوں کی مدد سے گیم کھیلنے میں مہارت حاصل کر لی ہے۔سوین وان ڈی ویگے مشہور گیم سٹریٹ فائٹر میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں۔