جام شورو اور دادو سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، مشرقی بلوچستان اورپنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔
ملک بھر میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جام شورو، دادو، جوہی اور میہڑ سمیت سندھ کے مخلتف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ بارش مٹھی میں پچاسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اورمشرقی سندھ کے اکثرعلاقوں جبکہ بالائی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔