ترکی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل Hassan Kucukakyuz نے آج ائرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ترک کمانڈر نے مقامی وسائل کے ذریعے اپنی صلاحیت بڑھانے کی پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024