ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کی نئی کتاب ’’بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ‘‘ شائع ہوگئی
لاہور (پ ر) محقق، دانشور ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کی نئی کتاب ’’بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ‘‘ (14 اگست 1947 تا 14 اگست 2017) کے دوران عہد ساز 3200 ممتاز ادیب، شاعر، اردو اہل قلم کے مختصر لیکن جامع حالات زندگی پر کتاب علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کے زیر اہتمام قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے شاعء ہوگئی ستر سالہ پاکستان کی تاریخ کی یہ منفرد کتاب ہے۔ ڈاکٹر منیر احمد سلیچ کی سولہ عالمی شہرت یافتہ کتب پر مختار مسعود (آواز دوست)، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر انور سدید، مشفق خواجہ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، افتخار عارف، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، کے تاثرات شامل ہیں۔