یوتھ کنونشن اسلامی انقلاب کا تازہ جھونکا ثابت ہوا،شمس الرحمن سواتی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ )امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ جے آئی یوتھ نے پنجاب بھرکے نوجوانوں کولاکھوں کی تعداد میں مینارپاکستان پرجمع کرکے ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے یوتھ کنونشن اسلامی انقلاب کا تازہ جھونکا ثابت ہوا ہے،خطہ پوٹھوہارکے ہزاروں نوجوانوں نے کنونشن میں شریک ہوکرثابت کردیا کہ وہ اسلامی پاکستان چاہتے ہیں،اپنے بیان میں رہنماجماعت اسلامی نے کہاکہ سینٹرسرا ج الحق نے تاریخی مقام پرنوجوانوں کوالیکشن 2018ء کے ٹکٹ دے کر ’’آج کا نوجوان، کل کا حکمران ‘‘کے خواب کوعملی تعبیردے دی ،نوجوان اٹھ کھڑے ہوں اور اس گلے سڑے بوسیدہ کرپٹ نظام کوزمین بوس کرنے کیلئے جماعت اسلامی اورسراج الحق کا ساتھ دیں ،70برسوں سے اسلامی ریاست پرقابض حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،غریب عوام صحت ،صاف پانی اور تعلیم جیسی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہیں ،قوم کرپٹ اور بددیانت اشرافیہ سے نجات کیلئے صادق وامین اور دیانت دارقیادت کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے اور پاکستان کوقائداعظم کے خواب کوتعبیردیتے ہوئے اسلامی وفلاحی ریاست بنائے ۔