اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا کا ضمیر اب جاگ جانا چاہیے.مقبوضہ کشمیر میں صورتحال عالمی قوانین ،انصاف اورانسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے.کشمیر اور فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں .کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،ہمیں ان مسائل کے حل کیلئے تعمیری مذاکرات کی جانب بڑھنا ہوگا۔ گزشتہ روز امن کی ثقافت پراعلیٰ سطح فورم میںاظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری خطے میں امن کیلئے کئی دہائیوں پرانا مسئلہ کشمیر حل کرائے۔کشمیریوں کی حالت زار پر دنیا کا ضمیر جاگ جانا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں صورتحال عالمی قوانین ،انصاف اور انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ وسیع اقتصادی اور سماجی محرومی کی موجودگی میں امن کا حصول ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر،فلسطین دنیا کے سامنے ناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں۔کشمیر اور فلسطین کے لوگ ابھی تک حق خودارادیت سے محروم ہیں۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقدام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ہمیں ان مسائل کے حل کیلئے تعمیری مذاکرات کی جانب بڑھنا ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024