عمران خان امدادی سامان کی تقسیم اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج سیالکوٹ اور سمبڑیال کا دورہ کرینگے
سیالکوٹ + سمبڑیال (نامہ نگاران) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم کیلئے (آج) 9 ستمبر کو سیالکوٹ آئیں گے ۔ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عمرڈار کے ہمراہ وہ متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان 2 بجے دوپہر تحصیل سمبڑیال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی، صوبائی قائدین سمیت مقامی رہنما بھی ہوں گے۔