پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کامیچ ڈراہوگیا۔ قومی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
چین کےشہرآرڈوس میں کھیلی جارہی ایشین چیمپئن ٹرافی کےآخری گروپ میچ میں روایتی حریف مدمقابل تھے۔ میچ کےپہلےہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ گرین شرٹس نے دوسرے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا گول کردیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول ہونے کے بعد میچ میں قومی ٹیم کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے روپندرپال اوردنیش مجتبٰی نے دوگول کرکے میچ میں پاکستانی برتری کو ختم کردیا۔میچ ختم ہونے مقابلہ برابر رہا تاہم پوائنٹس کی بنیاد پر قومی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ بھارت کی فیصلہ کن میچ تک رسائی کا دارومدار جاپان کے میچ جیتنے یا ہارنے پر ہے۔