دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے،پاکستان میں 65ہزار افراد شہید ہوئے ، امریکا کی بران یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں پاکستان، افغانستان اورعراق میں ہوئیں، پاکستان میں 65 ہزار افراد دہشتگردی کیخلاف جنگ کی نذر ہوئے، پاکستان، افغانستان، عراق میں مجموعی طور پر 5 لاکھ لوگ مارے گئے۔بران یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کی رپورٹ کے مطابق کل ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 80 ہزار سے پانچ لاکھ سات ہزار کے درمیان ہے، تاہم حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ادارے کے ایک بیان کے مطابق ہلاکتوں کی یہ تعداد اگست 2016 کے اعدادوشمار سے ایک لاکھ دس ہزار زیادہ ہے۔ اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو امریکی عوام، پریس اور ارکان پارلیمان اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ اس جنگ کی شدت برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں جنگجوں کے علاوہ مقامی پولیس، سکیورٹی فورسز کے ارکان، عام شہری اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024