ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثنائ
لاہور (خبر نگار /نوائے وقت نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ یا انتخابی اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات میں وفاقی حکومت پوری طرح ملوث ہے۔جبکہ دہشت گردی پر پنجاب کے حوالے سے گورنر خےبر پی کے کا بےان انتہائی غےر ذمہ دارانہ اور قابل افسوس ہے۔ آئی این پی کے مطابق رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اصغر خان کیس سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ایوان میں آکر وضاحت کریں گے۔