پرہیز اور احتیاط ہی ایڈز سے بچا¶ کا ذریعہ ہے: نثار چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ایڈز سے متاثرہ ماﺅں سے پیدا ہونے والے بچوں میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لئے تین روزہ بین الصوبائی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ پرہیز اور احتیاط ہی ایڈز سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ ہے اور کوئی بھی شخص محتاط زندگی کے اصولوں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایڈز جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس موقع پر سفارشات بھی پیش کی گئیں جن میں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائینز کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ ماﺅں کے بچوں کو صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے کے کلچر کو فروغ دینا شامل ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کی سعدیہ نعیم، ڈاکٹر طیبہ راشد، ڈاکٹر شذرہ عباس، یونیسف کے ڈاکٹر ناصر سرفراز اور عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر قائد سعید نے معاونت فراہم کی۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان شاہد آرگنائزر تھے۔