اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے رات گئے مختلف علاقوں میں کورونا سے متعلق ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں کرتے ہوئے مختلف دکانوں کو جرمانہ کیا جبکہ ایک ریسٹورنٹ بھی سیل کردیاگیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی ۔ مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مارکیٹوں میں سبزی، فروٹ، بیکری شاپس اور ریسٹورنٹس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے ۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے جرمانوں کے ساتھ سنگین خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے کاروبار کو سربمہر کیا گیا۔ ترنول میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ سیل کیا گیا ہے ۔