امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کویقین دہانی کرائی ہے ملک میں کرونا وائرس بچاﺅ کے لیے وینٹی لیٹر اور سانس لینے کے مصنوعی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے گورنر سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کافی آکسیجن آلات کی وافر تعداد موجود ہے۔امریکی صدر اور کیلیفورنیا کے گورنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کرونا وائرس اور ملک کی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ٹرمپ نے کورونا بحران کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے امریکی زرعی شعبے کو مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024