عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی دبئی سے گرفتار
لکی مروت/ دبئی: ( نیٹ نیوز) کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانیکے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کر لیا۔کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔ عاصمہ رانی کے خاندانی ذرائع نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ملزم عاصمہ رانی کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ 28 جنوری کو ملزم مجاہد آفریدی نے کوہاٹ میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کر دیا گیا تھا۔