سٹاک مارکیٹ میں مندے کا رجحان 79 ارب روپے ڈوب گئے‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 368.44 پوائنٹس کی کمی سے 43072.74 پوائنٹس پر بند ہوا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 368.44 پوائنٹس کی کمی سے 43072.74 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 40 کروڑ 44 لاکھ 64 ہزار931 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ تجارتی حجم میںایک ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 54 ہزار 927 روپے کی تیزی رونما ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں2 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار 400 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی220.71 پوائنٹس کی مندی سے 21624.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس79.19 پوائنٹس کے کمی سے 16835.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس298.28 پوائنٹس کی مندی سے19690.08پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس243.56 پوائنٹس کی کمی سے 21445.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر349 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،244 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر16 کروڑ32 لاکھ65 ہزار660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم7 ارب40 کروڑ51 لاکھ33 ہزار778 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب72 ارب 44 کروڑ5 لاکھ 98 ہزار909 روپے سے گھٹ کر89 کھرب 93 ارب 3 کروڑ61 لاکھ 33 ہزار978 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،39 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ3 کروڑ 52 لاکھ 78 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔