این اے 53 سے عمران کو شکست ہوگی، ڈاکٹر طارق فضل
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ این اے 53 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے راولپنڈی سے راہ فرار اختیار کرکے اسلام آباد کا رخ کیا ہے، انہیں اسلام آباد میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعہ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کے اسلام آباد سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے عمران خان کی شکست کیلئے این اے 53 لکھ دیا ہے۔ تو وہ اسلام آباد آگئے۔ وہ راولپنڈی کے حلقہ میں 5 سال میں ایک روز واپس نہیں گئے۔ اس لیے راولپنڈی کا حلقہ چھوڑ کر اسلام آباد سے انتخاب لڑنے کیلئے آئے ہیں۔ شکست عمران خان کا مقدر بن چکا ہے۔