کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائیگا‘احسن اقبال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’’کپتان‘‘ پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود شکست کھائیگا۔ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما ء احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئیٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے بارے طنزیہ انداز میں کہا کہ کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائے گا، کیوں کہ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں۔
احسن اقبال