کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کا ہراول دستہ بن چکے ہیں،رضاخان
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کا ہراول دستہ بن چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شہرکی روشنیاں بحال شہر میں نوگوایریازکا تصور ختم کردیاہے،چیئرمین بلاول بھٹوکی تمام ترتوجہ کراچی پرمرکوزہے،کراچی میں آباداردوبولنے والے امن پسند،معززگھرانوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انقلاب برپاکرنے والے ہیں،انتخابات میں کراچی پیپلزپارٹی کاہوگا۔سابقہ چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ضیاء کالونی بلدیہ کراچی رضاخان نے پی ایس 118میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں جو نوگوایریازکاتصور تھاوہ پی پی پی حکومت نے اپنی حکمت عملی سے بااکل ختم کردیاہے،اب لوگ بلاخوف وخطر شہر کے ہر علاقے میں آجاسکتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تمام ترتوجہ مرکوزکردی ہے،پیپلزپارٹی ہی قومی پارٹی ہے جس کی تمام صوبوں میں نمائندگی موجودہے۔کراچی شہر اب پیپلزپارٹی کا ہے کسی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔