کراچی میں ہلکی ، دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
کراچی/سکھر(خصوصی رپورٹر/ نامہ نگاران) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بارش ہوئی۔ شہر میں اچانک کالے بادل چھا گئے اور مطلع ابرآلود ہوگیاجس کے بعدشہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش او ربعض علاقوںمیں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔ ہلکی بارش آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، طارق روڈ، ڈر گ روڈ، ایئرپورٹ، صفورا چورنگی، نارتھ کراچی اور جوہر میں ہوئی تاہم مختصر سی بارش کے بعد دھوپ نکلنے پر گرمی اور حبس کی صورتحال پیدا ہوگئی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ہوامیں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی طو رپر ابرآلود رہے گا اور بوندا باندی کا امکان ہے درجہ حرارت 35سے 37ڈگری کے درمیان رہے گا اوستہ محمد سے نامہ نگار کے مطابق اوستامحمد اور اسکے گردونواح میں جمعرات کے روز سحری کے بعد مٹی کا طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوا۔جس کا دورانیہ بیس سے تیس منٹ تک کا تھا بارش سے پورا شہر جل تھل ہوگےا شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے نکاسی کا بہتر نظام نہ ہونے کی سبب شہر کے بیشتر گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی پارش کا پانی سیوریج کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں دکانوں میں داخل ہوگےا ملوں میں پڑی اناج کے اسٹاک کو بھی بارش سے جزوی نقصان ہوا ہے سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی بدولت لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہوگےا اور گرمی کا زور کسی حد تک کم ہوا ہے ۔ بدین سے نامہ نگار کے مطابق ایک ماہ سے پڑنے والی شدید گرمی کے بعد بدین، گرد و نواح اور ساحلی پٹی کے علاقوںمیں صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔بارش پڑنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا روزے داروں نے اللہ کریم کا شکر ادا کیا۔سکھر سے نامہ نگار کے مطابق اور اس کے گرد ونواح میں جمعرات کی صبح تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بوندا باندی نے موسم خوشگوار کردیا تاہم مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاﺅن رہا۔ قاضی احمد، شکارپور ، ٹھل، تنگوانی، پیر جو گوٹھ میں بوندا باندی اور مٹی کا طوفان رہا جب کہ بارش سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ دریں اثنا کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی بارش کا سلسلہ رہا جب کہ ملیر ا ور ایئرپورٹ کے علاقے میں تیز بارش ہوئی۔
بارش