پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے تین پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان ، ایس ڈی پی او کروڑ لعل عیسن لیہ عظمت اللہ کو ایس ڈی پی او سٹی مظفر گڑھ جبکہ ڈی ایس پی مری سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی لیاقت علی تارڑ کو ایس ڈی پی او کروڑ لعل عیسن لیہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔