مہنگائی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی:پیر اشرف رسول
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ مہنگائی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی چکی میں پستی عوام خودکشیوں پر مجبور ہے حکومت کا گیس اور بجلی کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے، (ن) لیگ عوام پر ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی کیونکہ نااہل حکمران عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے ان میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں اور حالات اس قدر ابتر ہیں کہ عوام دووقت کی روٹی کھانے سے بھی عاجزآچکے ہیں اور حکمران سب اچھاکا راگ الاپ رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ان کے جعلی اقتدار کو لے ڈوبیں گی اورانکا سیاسی انجام عبرت ناک ہوگا تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔