شیخوپورہ میں شہری کے بازو اور ٹانگیں کاٹ کر لاش درخت سے لٹکا دی
شیخوپورہ (نوائے وقت نیوز) نامعلوم افراد نے شہری کے بازو اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد اس کی لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ بھکی کے علاقہ رسول ٹاون میں نامعلوم افراد نے عنایت علی نامی شخص کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ملزمان نے عنایت علی کے بازو اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد اس کی لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا اور فرار ہوگئے۔