فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اپنی مثال آپ ہیں : شعبان رحمت
ملتان (سماجی رپورٹر) نامور شاعر و ادیب شعبان رحمت نے کہا ہے کہ اس خطے میں ہر طبقہ سے وابستہ افراد میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اپنی مثال آپ ہیں اس خطہ کی شاعری میں بہت زیادہ مٹھاس ہے اسی طرح سرائیکی زبان کی شاعری کو بھی خاصا مقام ہے ان کا سرائیکی شاعری مجموہ ”چوگ“ کچھ عرصہ قبل آ چکا ہے جبکہ امسال 2018 ایک اردو اور ایک سرائیکی مجموعہ شائع کیا جائے گا وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔