جمہوریت کا نام لینے والوں کو گورکن کیساتھ اتحاد مبارک، مریم نواز
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمہوریت کا نام لینے والوں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد پر مبارک دی ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟ انشااللہ، کبھی نہیں جو پاکستان کا شہری نہیں، جس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے، جسکی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا! یہ تاریخ کا جبر نہیں تو اور کیا ہے۔