آئی بی ایم اور سسٹمز لمیٹڈ کے تحت انفارمیشن مینجمنٹ سمٹ کا انعقاد
لاہور(آن لائن) آئی بی ایم اور سسٹمز لمیٹڈ نے میریٹ ہوٹل کراچی میں انفارمیشن مینجمنٹ سمٹ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مارکیٹ میں بہترین عالمی طریقہ کار تلاش کرنا تھا جو کہ سرمایہ کاری پر بلند شرح منافع اور ملکیت پر مجموعی لاگت کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ ریٹیل، مینوفیکچرنگ، کنزیومر گڈز، فنانس، انشورنس، میڈیا اور آئل و گیس کی صنعتوں سے وابستہ تنظیموں کے سی آئی اوز، پروڈکٹ چیفس، وی پیز اور ہیڈ آف آئی ٹی، مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اور ای کامرس نے شرکت کی۔ آئی بی ایم اور سسٹمز لمیٹڈ کے اہم سیشنز کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ابتدائی کلمات کے بعد کانفرنس کے شرکاء کو نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تین اہم سیشنز کے دوران آٹو میشن (آر پی اے)، آئی بی ایم اے پی آئی کونیکٹ اور آئی بی ایم اسپیرا کے ثمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر پی اے تیزی کے ساتھ فروغ پانے والی اور کم لاگت کی ٹیکنالوجی ہے جو بینک قرضوں کی پروسیسنگ اور ادائیگیوں جیسے کسی بھی طے شدہ اور مربوط ڈیجیٹل ذمہ داریوں کی کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی صلاحیت کی حامل ہے۔ لائسنس کی کم قیمت اور دوبارہ تربیت کی کم لاگت کی حامل تیز ترین اور سستی ترین آر پی اے آٹو میشن کے روائتی طریقوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ آئی بی ایم اے پی آئی کونیکٹ اے پی آئی پر مبنی کلائوڈ ایسا انتظامی حل پیش کرتی ہے جو کہ بہترین آر او آئی بزنس ماڈل کے قیام میں آپ کی مربوط خدمات تک رسائی اور ڈیجیٹل منتقلی کا ذریعہ ہے۔