برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی فحش ویب سائٹ دیکھنے کے شوقین نکلے
لندن ( آن لائن ) برطانوی پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن پر روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017 میں اسمبلی میں لگے کمپیوٹرز سے روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں، جب کہ جون میں الیکشن کے بعد سے 31 دسمبر تک پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن سے مجموعی طور پر 24 ہزار 473 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں۔ پارلیمنٹ کے وائی فائی پر بہت سی ویب سائٹس کو موبائل فون سمیت ذاتی گیجیٹس پر بھی کھولا گیا۔ یہ معلومات آزادی اظہار رائے کے قانون کے تحت حاصل کی گئی ہیں۔برطانوی خاتون وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت پہلے ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں جنسی حملوں کے متعدد اسکینڈلز کا سامنا کررہی ہے۔