پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے جلد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے: رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے جلد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے، سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدم ثبوتوں کی بناء پر نااہلی درخواست خارج ہونا مخالفوں کی سازش ناکام ہونا ہے۔ پنجاب حکومت بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مزید مورال بلند ہواہے، اسی وجہ سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہوں گے۔ مسلم لیگ ن ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرتی اور نہ ہی حلقوں میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔