آٹھویں سالانہ حسن قرات کانفرنس کل جامع مسجد اہلحدیث میں منعقد ہوگی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )آٹھویں سالانہ حسن قرات کانفرنس،کل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، بمقام مرکزی جامع مسجد اہلحدیث سیکٹر G-6/1-3، اسلام آباد منعقد ہوگی۔ جس میں ملک بھر کے ممتاز قراء کرام، قاری محمد ابراہیم کاسی،قاری عبداللطیف قریشی، قاری عبدالرب بلال، قاری محمد اسامہ شوکت، قاری محمد وسیم عزیزی، قاری عبدالسلام عزیزی اور قاری عدنان شفیق نورپوری تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔جب کہ ڈاکٹر حماد لکھوی، سکالر شعبہ اسلامیات پنجاب یونیورسٹی کا فتنہ ء دجال کے موضوع پہ خصوصی خطاب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مولانا ابوبکر حنیف، خطیب مرکز اہلحدیث جی سکس نے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس عوام الناس میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔