تین دہائیاں گزرنے کے باوجود اداکارہ صائمہ نور کا سحر برقرار
لاہور ( این این آئی)تین دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی اداکارہ صائمہ نور کا سحر برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صائمہ نور کی پرانی فلم ’’ شیر دل ‘‘ آج بروز جمعہ سے لاہور کے مقامی سینما گھر میں ریلیز کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل بھی ان کی چھ پرانی فلمیں رواں سال کے دوران دوبارہ ریلیز ہو چکی ہیںاور اب ان کی ساتویں پرانی فلم ہے جو دوبارہ بڑے پردے کی زینت بن رہی ہے ۔ فلم کے ہدایتکار اقبال کشمیری ہیں ۔