عمران خان لودھراں پہنچ گئے‘ آج علی ترین کے انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے
لودھراں ( نامہ نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لودھراں پہنچ گئے۔ آج علی ترین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے۔عمران خان ،شیخ رشید ، عون چوہدری ،فیصل جاوید خان و دیگر رہنما گزشتہ شب جہانگیر ترین کے خصوصی طیارہ پر لودھراں پہنچے ۔عمران خان نے جہانگیر ترین،علی ترین اور سینٹرل و جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں جو علی ترین فارم پر موجود ہیں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ضمنی الیکشن این اے 154کی حکمت پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان آج علی ترین فارم پر آج پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے ۔
عمران خان لودھراں