ملک علی احسن کے نئے گانے ''قسمت''کی مقبولیت
لاہور(آئی این پی) گلوکارملک علی احسن کے نئے گانے ''قسمت''کی مقبولیت۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ملک علی احسن کا نیا گانا ''قسمت ''ریلیز ہو گیا جسے ریلیز ہوتے ہی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ،گلوکار ملک علی احسن کا کہنا ہے کہ ان دنوں میرے 2سونگ ریلیز ہوئے میرا سونگ '' چوڑیاں'' کے بعد ِ''قسمت '' بھی بے حد مقبول ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ موسیقی میں رچ کر گلوکاری کہ ہے اس لیے میرا ہر سونگ مقبولیت حاصل کرتا ہے اور میں اپنے پرستاروں کا بے حد شکر گزار ہو جو میرے ہر سونگ کو پسند کرتے ہیں۔