تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میںعوام سے روزگار چھین لیا گیا:علی اکبرگجر
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے نام پر محب وطن شہریوں کا رزق اور چھت چھیننے کی کوششوں کو مخصوص ذہنیت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی شہری کا رزق اور کسی خاندان کی چھت چھیننے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن احسن قدم لیکن تجاوزات کے بانی اور تجاوزات سے مالی فائدے اٹھانے والوں کی جائدادیں، بینک اکائونٹ ضبط کر کے پہلے عام متاثرین کے لئے روزگار اور رہائش کا متبادل انتظام کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر اپنے دفتر گلشن جمال میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب ، اندرون سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک دفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں حاجی علی شیر بلوچ، بشیر احمد رند، عابد علی کھرل، مختار بگٹی، زبیر عباسی، سیف اللہ رند، صاحب خان ڈومکی، محمد رحیم بلوچ، شرافت بھٹی شامل تھے۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ عدالت عظمی ناجائز تجاوزات کے بانیوں پر ہاتھ ڈالے اور معصوم شہریوں کے ساتھ دھوکا کرنے والے حکومتی اداروں کو کٹہرے میں لائے جن کی