چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا:اداکار ندےم
چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا:اداکار ندےم
لاہور(آئی این پی) اداکار ندےم نے کہا ہے کہ چند برسوں میں بھارتی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے‘ حکومت کو بھی بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہئے‘ بعض مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اور ایسے لوگوں کو پہچاننے کی بھی ضرورت ہے۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت ادکار ندےم نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کیلئے اس کی فلمیں اور ڈرامے دیکھے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کر کے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے۔ اگر ہم نے انڈسٹری کو بچانا ہے تو بھارتی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہو گا۔