سی ڈی اے نے سرائے خربوزہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سرائے خربوزہ میں واقع سی ڈی اے کے سیکٹر سی 15 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، موقع پر ہیوی مشینری لگادی گئی ہے زمین کی کٹنگ اور سڑکوں کا کام شروع کردیا گیا ہے۔عوام کی نمائندگی کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما سیکرٹری رابطہ کمیٹی این اے 54اسلام آباد ملک امتیاز ، ڈپٹی میئر اعظم خان چیئرمین زکو کمیٹی سرائے خربوزہ، ملک جابر ملک سالد اور ثاقب حیات خان کررہے ہیں اس موقع پر ملک جابر نے کہا کہ سیکٹر سے متاثر ہونے والے تمام متاثرین کے تمام حقوق انکی دہلیز پر ادا کئے جائیں گے کسی سے بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی.ملک جابر نے مزید کہا کہ سیکٹر سی 15 رنگ روڈ اور سی پیک منصوبے سے ملحقہ سیکٹر ہونے کی وجہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے. اس موقع پرسی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ محمد شفیع مروت ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اقبال مغل،انسپکٹر ملک بلال،سپروائزر راجہ طارق شعبہ ریونیو کے افسران و دیگر موجود تھے۔