پنگریومیں ماسک تقسیم
پنگریو( نامہ نگار)چئیرمین ایریاواٹربورڈلیفٹ بینک کینال قبول محمدکھٹیان نے پنگریو کے شہریوں میں سات سوماسک تقسیم کرنے کے بعدپریس کلب پنگریومیں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا انتہائی مہلک اورپھیلنے والا مرض ہے ساری دنیا اس مرض کے پھیلاوّ اورنقصانات سے پریشان ہے دنیاکے ترقی یافتہ ملک کو بھی اس مرض پر قابو پانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے ہمارے پاس ترقی یافتہ ممالک جتنے وسائل نہیں ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اس مرض سے بچنے کے لیے احتیاط کریں اورگھروں سے نکلنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رینے کاواحد طریقہ یہ ہے کہ آدمی زیادہ وقت گھرپرگزارے اور باہرنکلناناگزیرہوتوماسک وغیرہ استعمال کرے اوردوسرے شخص سے سماجی فاصلہ رکھیں