چرس، شراب،اسلحہ، روند برآمد،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2210گرام چرس،16لیٹر کھلی شراب،04پستول 30بور معہ 12روند ، 01عدد رائفل 12بور معہ 09روند برآمد کر لئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے زینت سے 1310، صالحہ ندیم سے 900گرام چرس ، تھانہ چونترہ پولیس نے کلیم ریاض سے 6لیٹر کھلی شراب ، عرفان سے کھلی شراب ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے جاوید سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ چونترہ پولیس نے شاہد سے پستول 30بور معہ 04روند ، ظفر سے پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمیر سے پستول 30بور معہ 03روند ، حبیب الرحمان سے پستول 30بور معہ 02روند ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے شاکر سے رائفل 12بو ر معہ 09روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔