کرپٹ عناصر انتخابات سے خوفزدہ ہیں: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کرپٹ عناصر خوفزدہ ہیں۔ انتخابات میں کیا منہ لے کر عوام کے پاس جائیں گے عوام ملک لوٹنے والوں کو پہچان چکے ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے۔ پاکستان اس صورت میں ترقی کرے گا جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ کرپشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کا مقدر کرپٹ قیادت نہیں قائداعظمؒ جیسے ایماندار رہنما نے بنایا تھا۔ لٹیروں نے قائد کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔ الیکشن 2016 ان کا یوم حساب ہو گا۔ ووٹ کی طاقت سے عوام ان کا سخت احتساب کریں گے۔