امریکہ میں نیویارک ٹائم سکوائرحملے میں ملوث ملزم فیصل شہزاد کے تین مبینہ ساتھیوں کواسلام آباد سے گرفتارکرلیاگیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تینوں مبینہ ملزموں کو سہالہ کے علاقے سے گرفتارکیاگیا ہے۔ گرفتار افراد کےنام شعیب مغل ،حنبل اختراورشاہد بتائے گئے ہیں۔ تینوں پرفیصل شہزاد کو پناہ دینے اورانھیں مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست تینوں ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ملزمان کی گاڑی سے ٹائم سکوائر،پاکستان پارلیمنٹ، منال ریسٹورنٹ اور دیگر حساس عمارتوں کے نقشے بھی ملے ہیں۔