رینالہ: جھگڑے پر آشنا نے خاتون کے شوہر کو قتل کر دیا
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) جھگڑے پر آشنا نے خاتون کے شوہر کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ چوکی مجھیانہ کی خاتون معراج بی بی کی شادی 23سال قبل گائوں ہی کے محمد اسلم سے ہوئی تھی جنکے ہاں 5بچے پیدا ہوئے چار سال قبل معراج بی بی نے نذر محمد سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے، اسلم نے انہیں متعدد بار روکا۔ اس سلسلہ میں نذر محمد اور محمد اسلم کے درمیان دو روز قبل تلخ کلامی بھی ہوئی۔ گزشتہ روز محمد اسلم چارہ کاٹنے کھیت میں گیا اس اثناء میں نذر محمد اسکا بھائی محمد رفیق، معراج بی بی ایک نامعلوم شخص مسلح ہو کر وہاں پہنچ گئے۔ نذر محمد نے پستول سے فائرنگ کر کے اسلم کو قتل کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کردی اور مقدمہ درج کر لیا۔