سامعہ قتل کیس، مرکزی ملزم والد اور سابق شوہر عدالت پیش، بری کرنے کی درخواست دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج کا مدعی مقدمہ کو نوٹس
جہلم (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کی عدالت میں سامعہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان والد شاہد، سابق شوہر شکیل اور ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک عقیل عباس پیش ہوئے تو شاہد اور شکیل کے وکیل نے فرد جرم عائد کرنے سے پہلے 265کے تحت درخواست دائر کر دی کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، اس لیے انہیں بری کیا جائے جس پر عدالت نے مدعی مقدمہ مختار کاظم کو نوٹس جاری کیا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر پیش ہو عدالت نے 20 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔