داعش کیخلاف آپریشن، 9 ترک نواز باغی ہلاک، 32 زخمی
انقرہ/دمشق(آئی این پی)ترکی اور شام کی سرحد کے قریب دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شروع کیے گئے عسکری آپریشن میں 9 ترک نواز باغی ہلاک اور 32زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام کی سرحد کے قریب دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شروع کیے گئے عسکری آپریشن میں 9 ترک نواز باغی ہلاک اور 32زخمی ہوگئے۔ ترک فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہادیوں کے18 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ 15 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب امریکی عسکری اتحاد میں شامل جنگی طیاروں کے ایک حملے میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ ترکی میں پولیس نے استنبول بم دھماکے کا مشتبہ ملزم گرفتارکرلیا۔پولیس نے کرد ستان ورکرز پارٹی ”پی کے کے“ کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا ہے جس نے مشتبہ طور پر استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب جمعرات کو بم دھماکا کیا تھا۔