لاہور (سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے دورہ پر گئی پاکستان پینتھر ویٹرنز الیون نے چوتھے میچ میں میزبان کندوراتا الیون ٹیم کو 79 رنز سے شکست دیدی ہے۔ چار میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویٹرنز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 8 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان کندوراتا الیون کی پوری ٹیم 187 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ روی پونچیوا نے 45، واساناتھا نے 44 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان ویٹنرز الیون کی جانب سے محمد شریف، فواد اعجاز خان اور عثمان حق نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024